مومنہ اقبال کی سوشل میڈیا فالوورز دیکھ کر فنکاروں کو کام دینے پر تنقید

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر فالوورز دیکھ کر فنکاروں کو کام کی پیشکش کرنے پر پروڈکشن ہاؤسز کے نام تنقیدی پیغام جاری کر دیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ساتھ کھڑے شخص سے مخاطب ہیں اور کہتی ہیں کہ "کیا کہہ رہے ہیں آپ لوگ کہ میں ڈرامے نہ کروں اب؟" جس پر انہیں جواب ملتا ہے کہ "نہیں آپ فلم کریں"۔

انہوں نے طنزیہ طور پر کہا کہ " نہ میں ڈرامہ کروں گی نہ فلم کیونکہ میرے فالوورز صرف ایک ملین ہیں"۔

مومنہ کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "دیکھیں جن کے فالوورز ایک ملین ہیں وہ نہ ڈرامے کریں نہ فلم کریں اور اگر وہ بہت سالوں سے کام کر رہے ہیں تو وہ بھی چھوڑ دیں کیونکہ ان کے فالوورز صرف ایک ملین ہیں"۔

اداکارہ نے بتایا کہ "میں ایک دن میں ہی متعدد بار یہ سن چکی ہوں کہ اچھا اداکار ہونے کیلئے اس کے سوشل میڈیا پر لاتعداد فالوورز کا ہونا بھی بہت ضروری ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ" میں نے سوشل میڈیا پر فالوورز بڑھانے کیلئے پیسے نہیں لگائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ایک اچھی اداکارہ نہیں ہوں یا میری کوئی ویلیو نہیں ہے"۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں