پنجاب اسمبلی اجلاس کل، ہتک عزت بل منظوری کیلئے ایجنڈے پر رکھ لیا

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، حکومت پنجاب نے ہتک عزت بل منظوری کے لئے ایجنڈے پر رکھ لیا۔

پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، سرکاری بزنس میں ہتک عزت بل 2024ء منظور کروایا جائے گا، تمام صحافتی تنظیمیں ہتک عزت بل کو مسترد کرچکی ہیں، صحافتی تنظیموں نے کل پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بھی ہتک عزت بل کو مسترد کرکے اس کی مخالفت کا اعلان کرچکی ہے، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کل صحافتی تنظیموں سے ملاقات کا اعلان بھی کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے دیگر بزنس میں لوکل گورنمنٹ سے متعلق سوالات کے جواب دریافت کئے جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں