ہمارا ایجنڈا فیک نیوز کا خاتمہ، صحافیوں کی مشاورت سے ہتک عزت قانون لائیں گے: عظمیٰ بخاری

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہتک عزت کا قانون تمام صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے، ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر کل تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو پنجاب اسمبلی بلا لیا گیا ہے، تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے کل 12 بجے اسمبلی میں وزیر اطلاعات کے آفس میں ملاقات ہوگی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے ہتک عزت قانون سے متعلق صلاح مشورہ ہوگا، ہم جھوٹی اور من گھڑت افواہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں