سندھ: بیٹی نہیں بیٹا چاہیے ، شوہر کا بیوی پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے تشدد

اوباڑو : (دنیانیوز) سندھ کے ضلع اوباڑو کے نواحی علاقے میں بیٹی پیدا کرنا جرم بن گیا ، شوہر نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی ، سسر اور ساس پر بھی تشدد کیا ، کلہاڑی اور ڈنڈے لگنےسے 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

بیوی عاصمہ رند کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر نے دوسری بیٹی بتائی جس پر شوہر کہتا ہے کہ بیٹی نہیں بیٹا چاہیے ، خاتون پر اس کے  سسر اور شوہر نے مل کر تشدد کیا اور  والد اور والدہ کے گھر پہنچنے پر انہیں بھی کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون عاصمہ رند نے کہا کہ شوہر نے تشدد کے بعد گھر سے نکال دیا ہے ،عاصمہ رند  کے والد عابد حسین کاکہنا ہے  کہ دو سال قبل بیٹی کی شادی کی تھی، بیٹی پیدا کرنے پر شوہر تشدد کرتا تھا،  میرا داماد اور اسکا باپ میری بیٹی کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ایک ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں