امریکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، پاکستانی حکمران حماس کو تسلیم کریں، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

پشاور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا خود دہشت گرد ملک ہے، حماس کو تسلیم کیا جائے، فلسطین کی نمائندہ تنظیم حماس ہے، پاکستان کے حکمران حماس کو تسلیم کریں، امریکا ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے مجاہدوں کو سلام پیش کرتے ہیں، 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کا گھمنڈ توڑ دیا، اسرائیل شکست کھا چکا ہے، حماس کے 7 اکتوبر کے قدم کے بعد فوجی لحاظ سے حماس نے کامیابی حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے غلاموں سے کسانوں کی ایک ایک پائی وصول کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلم فوجی جرنیلوں اور سپاہیوں کے لئے یہ پیغام تھا، سب کو حماس بننا پڑے گا، حماس کی عسکری جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے، حماس صرف جہاد نہیں کرتا ان سے جمہوری بھی کوئی نہیں، حماس نے 2006ء میں تاریخی جمہوری کامیابی حاصل کی تھی۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ امریکہ کو وہ جمہوریت چاہئے جو اس کے فائدے میں ہو، امریکہ خود دہشتگرد ملک ہے، کروڑوں ریڈ انڈین کی لاشوں پر بننے والا ملک ہے، حیران ہوں پاکستان کے حکمرانوں کو کیا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کی رائے پر شب خون مارنا جمہوریت و انسانیت کی توہین ہے: حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ ہمت کرو، زخمیوں کو علاج کی سہولت دو، پاکستان لاکر ان کا علاج کرو، آرمی چیف سے کہتا ہوں آرڈر دیں اور اجلاس بلائیں، شہباز شریف کہتے ہیں میرے پاس تو کوئی اختیار نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب کہہ دیں کہ اگر بمباری ہوئی تو ہم بھی کریں گے، عزت والی موت قبول ہے، ہمارے بچے شہید ہورہے ہیں اور ہم قبروں میں اتار رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں