شیخوپورہ:مبینہ پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی،ساتھی سمیت گرفتار

شیخوپورہ:مبینہ پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی،ساتھی سمیت گرفتار

فیروزوالہ،شیخوپورہ ( تحصیل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاہور شیخوپورہ روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں پولیس نے زخمی ڈاکو کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہو گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والی فیملی نے پٹرولنگ پولیس خان پور کو واردات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر پولیس نے قلعہ ستار شاہ کے قریب ناکہ بندی کر لی ۔اس دوران موٹر سائیکل سوار مشکوک 3 افراد کو دیکھ کر انہیں روکنے کی کوشش کی، موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو پکڑا گیا جس کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے مفرور ڈاکوؤں کاتعاقب کر کے اس کے ایک ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی صابرکھرل فرار ہو گیا ۔پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے برآمد موٹرسائیکل بھی ڈکیتی کی نکلی جو انہوں نے چند روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سے چھینی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں