لڑکی اور شادی شدہ خاتون سے مبینہ اغواکے بعد زیادتی

 لڑکی اور شادی شدہ خاتون  سے مبینہ اغواکے بعد زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ غلام آبادکے علاقے غوثیہ آباد کے رہائشی ریاض نے پولیس کو بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی (ا) کو ملزم رضوان نے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔تھانہ نشاط آبادکے علاقے چک نمبر 9 ج ب کے رہائشی غلام حسین نے پولیس کوبتایا کہ اسکی 28 سالہ شادی شدہ بیٹی (م)کو ملزم اصغر کی جانب سے اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں