مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد قتل

مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد قتل

کمالیہ،پیر محل(نمائندگان دنیا )مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد قتل کردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق موضع کوٹ پٹھانہ کے رہائشی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان غلام مصطفی اور یاسر نے اپنے۔۔۔

ساتھیوں سے مل کر اسکے بھائی 30سالہ بھائی فخر عباس بگی کو گھر سے اغواء کیا اور نامعلوم جگہ پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا اور نعش گاڑی میں ڈال کر گھر کے باہر پھینک دی اور فرار ہو گئے مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول اور ملزموں کے درمیان رقم کے لین دین کا تنازعہ تھا۔ قتل کی دوسری وردات میں نواحی گاؤں 57/4 ٹکڑہ کے رہائشی محمد یار نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی عاصمہ کی شادی چند ماہ قبل زمان کے ساتھ ہوئی گذشتہ روز گھر میں جھگڑا ہونے پر ملزم زمان وغیرہ نے عاصمہ کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا مقتولہ عاصمہ تین ماہ کی حاملہ بھی ۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں