قبرستان کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ

قبرستان کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قبرستان کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرتے ہوئے مبینہ طور پر قبروں کی بے حرمتی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 تھانہ بلوچنی کے علاقے چک نمبر 71رب میں واقع قبرستان کی اراضی پر ملزم فیاض سمیت دیگر ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر قبضہ کرنے کی نیت سے ہل چلایا گیااور مبینہ طور پر قبروں کی بھی بے حرمتی کی گئی۔ جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں