سابقہ مقدمات کی پیروی پر2افراد کو دھمکیاں

سابقہ مقدمات کی پیروی  پر2افراد کو دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ مقدمات کی پیروی کرنے پر مختلف واقعات میں دو افراد کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ سول لائن کے علاقے سیشن کورٹ میں سابقہ مقدمہ کی پیروی کیلئے آئے وسیم اعجاز کو ملزم زاہد اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے قابو کرکے دھمکیاں دی جانے لگیں۔ جبکہ سابقہ مقدمہ کی پیروی کیلئے آئے مسکین اختر کو اسکے مخالفین اقبال اور دیگر ساتھیوں نے قابو کرکے دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں