آلودگی پھیلانے والے 3بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات

آلودگی پھیلانے والے  3بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے 3اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تھانہ نشاط آبادکے علاقوں میں محکمہ ماحولیات ٹیموں کی جانب سے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیاگیا۔ اس دوران عارف، علی حیدر اور بلال نامی شہری کو پرانی ٹیکنالوجی پر اینٹوں کے بھٹے چلاتے ہوئے آلودگی کا باعث بنتے ہوئے پایاگیا۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں