مسلح افراد کی جانب سے شہری پر قاتلانہ حملہ ، دھمکیاں

مسلح افراد کی جانب سے  شہری پر قاتلانہ حملہ ، دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے شہری پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ ملت ٹائون کے علاقے ملت روڈ پر واقع باٹھاں گرڈ سٹیشن کے قریب دو نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے اس پر جان لیوا فائرنگ کر دی گئی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ بعد ازاں ملز موں کی جانب سے گن پوائنٹ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں