ڈجکوٹ،سیم نالے سے شہری کی لاش برآمد

ڈجکوٹ،سیم نالے  سے شہری کی لاش برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈجکوٹ کے علاقے میں سیم نالے سے شہری کی لاش برآمد ہوئی۔تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے ۔۔

تاندلیانوالہ روڈ سے ملحقہ گزرنے والے سیم نالے سے نامعلوم 50 سالہ شخص کی لاش دیکھی گئی۔ جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے موقع پر پہنچ کر لاش کو سیم نالے سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں