حساس اداروں جیسی یونیفارم پہننے پر بینڈ کے 10افراد گرفتار

حساس اداروں جیسی یونیفارم پہننے پر بینڈ کے 10افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس اور حساس اداروں کی یونیفارم کی مشابہت کرتے ہوئے ٹیم تشکیل دینے والے پائپ بینڈ کے 10افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

 تھانہ غلام آباد پولیس نے جمیل ٹائون میں کار روائی کرتے ہوئے خرم شہزاد، راحت، عابد ، جاوید، آصف، شاہد، ساجد، تنظیم، امجد سلیم کو حراست میں لے لیا۔ جن کی جانب سے پولیس اور دیگر حساس اداروں کی یونیفارم استعمال کرتے ہوئے مختلف ایونٹس اور پارٹیز میں بینڈ بجایا جاتا تھا۔ جنہیں حراست میں لیکر انکے قبضے سے  استعمال ہونے والا مختلف سامان برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں