خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پرٹرک ڈرائیور کوگرفتار کرلیاگیا

خطرناک انداز میں ڈرائیونگ  پرٹرک ڈرائیور کوگرفتار کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تیزرفتاری سے ٹرک چلا کر دوسروں کے لیے خطرہ بننے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 23 گ ب میں پنجاب ہائی وے پولیس نے ٹرک ڈرائیور فلک شیر کو قابو کرلیا جو انتہائی خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے دوسروں کی جان کے لیے خطرے کا باعث بن رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں