محلے میں لڑائی خاتون پروحشیانہ تشدد ،ملزم گھسیٹتے رہے

محلے میں لڑائی خاتون پروحشیانہ تشدد ،ملزم گھسیٹتے رہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محلے میں لڑائی کے دوران خاتون کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقہ 228چک میں آشا نامی خاتون کی گلی میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔۔۔

 جس کے بعد عظمیٰ، کنزہ، پروین اور انور نے اسے مل کر قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس دوران کپڑے پھٹنے سے وہ نیم برہنہ بھی ہوگئی۔ تشدد کے دوران ملزم خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹتے رہے جبکہ اہل علاقہ نے بمشکل جاں خلاصی کروائی۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں