نوکری کا جھانسہ دیکر دو خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

نوکری کا جھانسہ دیکر دو خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوکری کا جھانسہ دیکر دو خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ اسلام پورہ میں (ز)کو ملزم مبشر نے نوکری کا جھانسہ دیکر بلایا اور بعد ازاں نامعلوم مقام پر۔۔۔

 لیجا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 128 گ ب میں (ا)کو ملزم ارشاد نے کام دلوانے کے لیے بلایا اور انٹرویو کے بہانے ساتھ لے گیا بعد ازاں ملزم مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں