چالان کرنے پر ملزم نے وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

چالان کرنے پر ملزم نے وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چالان کرنے پر طیش میں آکر ملزم نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ بنگلہ چوک میں ٹریفک وارڈن عمران نے رفیق نامی شخص کو روک کرچالان کیاتوملزم طیش میں آگیا اور اس نے ٹریفک اہلکار سے ہاتھا پائی شروع کردی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں