دھوکہ دہی سے گاڑی اپنے نام منتقل کرانے پر مقدمہ

دھوکہ دہی سے گاڑی اپنے  نام منتقل کرانے پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دھوکہ دہی سے شہری کی گاڑی اپنے نام منتقل کروانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ سول لائن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے سمیع اللہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے قریب دھوکہ دہی سے اسکی گاڑی کو اپنے نام منتقل کروالیا۔ جس سے اسے لاکھوں کے نقصان کا شکار بنایا گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں