تتلے عالی:ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سواروں کو لوٹ لیا

تتلے عالی:ڈاکوئوں نے  موٹر سائیکل سواروں کو لوٹ لیا

تتلے عالی(نامہ نگار ) ڈکیتی کی واردات میں 2 افراد کو لوٹ لیا،گیا۔نواحی گاؤں چڈیالہ کلا ں کے رہائشی فیصل وکیل اور فیاض موٹر سائیکل پر تتلے عالی سے گاؤں جا رہے تھے۔۔

 کہ کنگروالی چوک میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر فیصل سے 40ہزار روپے ،موبائل فون اور فیاض سے 10 ہزار روپے چھین لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں