تھریشرکی زدمیں آکرایک شخص کی ٹانگ کٹ گئی
قصور(نمائندہ دنیا) سرائے مغل کے نواح میں تھریشر کی زد میں آکر ایک شخص کی ٹانگ کٹ گئی۔۔
، بہڑوال کے رہائشی 55سالہ نور محمد اپنے کھیتوں میں تھریشر مشین لگاکر گندم نکال رہا تھا کہ اچانک اُس کا کپڑا چلتی تھریشر میں آگیا،جس پرمشین نے نورمحمد کو اپنے اندر کھینچ لیا ،جس سے اُس کی ٹانگ کٹ گئی ،شدیدزخمی کوفوری طبی امداددیکر جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیاگیا۔