سرگنگارام ہسپتال سے 44بیٹریاں چوری ،ٹھیکیدار پرمقدمہ

سرگنگارام ہسپتال سے 44بیٹریاں چوری ،ٹھیکیدار پرمقدمہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر )لاہور کے ہسپتالوں کے دگر گوں حالات ، لاہور جنرل ہسپتال میں ایکسرے کرانے کی رشوت لینے کی ویڈیو لاہور نیو نے حاصل کرلی۔۔۔

دوسری جانب جناح ہسپتال میں آؤٹ سائیڈر کی مداخلت پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج و پریس کانفرنس ۔ سر گنگارام ہسپتال میں 44 بیٹریاں چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گنگارام ہسپتال انتظامیہ کا سی سی پی او لاہور کو خط جس میں ورکرز کو اٹھانے پر مذمت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ حسیب ایک مرد مریض سے ایکسرے کے دو سو روپے موصول کرتا ہے مگر رسید دینے کی بجائے اگلے ورکر کو اشارہ کرکے دری ایکسرے کرنے کا اشارہ کرتا ہے ۔ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے اپنے مؤقف میں ایسے افراد کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے مگر تاحال کسی قسم کی کارروائی سامنے نہیں آسکی ۔سر گنگارام ہسپتال لاہور کی ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کے ساتھ نصب 44بیٹریاں چوری ہوگئیں ٹھیکیدار پر مقدمہ درج کیا گیا مگر پولیس نے ملازمین اٹھا لیے جس پر انتظامیہ نے سی سی پی کو مذمتی خط لکھ دیا ہے ۔جناح ہسپتال لاہور میں بھی سکیورٹی گارڈ طارق پر باہر سے آنے والے افراد نے چھریوں سے حملہ کیا تو ینگ ڈاکٹرز احتجاج کرکے انتظامیہ کو وارننگ جاری کی جبکہ شام کے وقت ینگ ڈاکٹرز پر دوبارہ پنجاب یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے حملہ کیا جس پر ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں