جعلی و ملاوٹی دودھ بنانیوالوں کیخلاف کارروائیاں، بھاری جرمانے

جعلی و ملاوٹی دودھ بنانیوالوں کیخلاف کارروائیاں، بھاری جرمانے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی و ملاوٹی دودھ بنانے والے پلانٹ پر چھاپہ مارکر چلرضبط کر کے مالک کے خلاف مقد مہ درج کروا دیا ۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی دائریکٹر آپریشن عدنان حیدر کی سر براہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے محلہ روشن شاہ کمالیہ میں اشرف کے ملک چلر کا وزٹ کیا ،جہاں جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا ، فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملک چلر کے مالک اشرف کے خلاف مقد مہ درج کروا دیا ،مذکورہ شخص کے خلاف پہلے بھی جعلی دودھ تیار کر کے فروخت کر نے کامقد مہ درج ہے ،اسی طرح فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں اورمختلف دکانوں ، ڈیری یونٹس کی چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر3لاکھ 11ہزار 988لیٹر دودھ چیک کیا ۔اس دوران ایک ہزار35لیٹر ملاوٹی و جعلی دودھ موقع پر ہی تلف کرکے ایک لاکھ 62 ہزار کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں