ڈکیتی کی نیت سے چھپے 3 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد،مقدمہ درج

ڈکیتی کی نیت سے چھپے 3 ملزمان  گرفتار ،اسلحہ برآمد،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی کی نیت سے چھپے 3 ملزمان حوالات کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے ۔

تھانہ منصور آباد کے علاقہ مہندی محلہ میں پولیس نے دوران گشت تین مشکوک افراد کو دیوار کی اووٹ میں چھپے پایا جو مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے شکار کا انتظار کررہے تھے ، پولیس نے ملزموں کو قابو کرکے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں