منڈیکی گورائیہ:فائرنگ کرکے دو بھائیو ں کو زخمی کر دیا

منڈیکی گورائیہ:فائرنگ  کرکے دو بھائیو ں کو زخمی کر دیا

منڈیکی گورائیہ ،ڈسکہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) حقیقی بھائی نے فائرنگ کرکے دو بھائیو ں کو شدیدزخمی کردیا۔۔۔

تھانہ صدر کے علاقہ بناں کے شبیر کے بیٹے انصر اور فیضان اپنے بھائی تنصیب کے پاس پراپرٹی بارے بات چیت کرنے گئے تو ان کی توتکرار ہوگئی جس پر تنصیب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملکر اپنے دونوں بھائیوں پرقتل کردینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں دونوں بھائی گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں