شادی شدہ خاتون کو نقدی زیورات سمیت اغوا کر لیا

شادی شدہ خاتون کو نقدی  زیورات سمیت اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو نقدی، زیورات، گھڑی اور دیگر قیمتی سامان سمیت اغوا کرلیاگیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے شہاب ٹائون کے رہائشی بلال نے پولیس کوبتایا کہ اسکی اہلیہ ارم کو کار سوار ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر گھر سے اغوا کرلیاگیااور گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، زیورات، گھڑی ، موبائل اور دیگر قیمتی سامان بھی چوری کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں