مکان پر قبضہ کی کوشش،خاتون پر تشدد بھی کیا گیا

مکان پر قبضہ کی کوشش،خاتون پر تشدد بھی کیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مکان پر قبضہ کی کوشش میں ناکامی پر خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقے چکنمبر 388گ ب کی رہائشی حمیرا نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ ملزمان کی جانب سے اسکے مکان پر قبضہ کی نیت سے دھاوا بول دیاگیا اور گھر کی دیوار بھی گرادی گئی۔ اس دوران خاتون کو تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں