بھائی اور اسکے اہلخانہ پر جان لیوا فائرنگ کردی

بھائی اور اسکے اہلخانہ پر جان لیوا فائرنگ کردی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی اور فیملی معاملات کے تنازع پر بھائی نے دوسرے بھائی اور اسکے اہلخانہ پر جان لیواء فائرنگ کردی۔

تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے آفیسر کالونی کے رہائشی خضر نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اسکے حقیقی بھائی حمزہ کی جانب سے مبینہ طورپر اسلحہ کے زور پر اسکے گھر پر دھاوا بول دیاگیااور گھر پر موجود افراد پر جان لیواء فائرنگ کردی گئی۔ جس سے اہلخانہ نے کمرے میں خود کو قید کرتے ہوئے محفوظ بنالیاگیا۔ بعد ازاں ملزم گھر کے قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں