گوجرہ:ڈاکوؤں نے 2شہریوں سے ہزاروں نقدی، قیمتی اشیا لوٹ لیں

گوجرہ:ڈاکوؤں نے 2شہریوں سے  ہزاروں نقدی، قیمتی اشیا لوٹ لیں

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )ڈاکودو مختلف وارداتوں میں مال وزر چھین کر فرارہو گئے ۔معلوم ہواہے کہ نیوپلاٹ گوجرہ کا سیف الرحمن معروف برانڈکی بوتلیں مختلف چکوک میں سپلائی دے کر واپس آرہاتھاکہ سیم نہر کے قریب۔۔۔

اس کو تین نامعلوم ڈاکوؤں نے روک لیااورجان سے مارنے کی دھمکی دے کر 60ہزارروپے سے زائد نقدی وقیمتی موبائل چھین لیاجبکہ چک نمبر 366 ج ب کے رہائشی ٹیوب ویل آپریٹر محمد عثما ن سے دو موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤں نے ہزارو ں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں