رقم کے تنازع پر محنت کش کو سنگلوں میں جکڑ کر تشدد

 رقم کے تنازع پر محنت کش  کو سنگلوں میں جکڑ کر تشدد

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ پنڈی داس لاہور روڈ پر محنت کش کو سنگلوں میں جکڑ کر تشددکرنے کا واقعہ پیش آیاہے۔۔۔

 صدر پولیس نے محنت کش رضوان احمد کی بیوی مہناز بی بی کی رپورٹ پر بااثر شخص محمد رفیع اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ، بتایا گیاہے کہ ملزموں کا رضوان احمد سے رقم کے لین دین کا تنازع تھا ،جس کی بنا پر وہ اسے اغواکر کے کوٹ پنڈی داس کے قریب واقع ایک کارخانہ میں لے گئے ،جہاں اسے آہنی سنگلوں میں جکڑ دیا اور اس پر تشدد کرتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں