مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

مبینہ پولیس مقابلہ، 1  ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کاہنہ (نمائندہ دنیا)مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا، انڈسٹریل ایریا پولیس نے جھیڈو پلی پر 2موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو۔۔۔

 انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،جن میں سے 1ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا پیدل فرارہو گیا، پولیس نے فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی 1ڈاکو کو پکڑکر موٹر سائیکل ، 30 بور پستول اور 4 عدد موبائل فونز برآمد کرلیے ، گرفتارڈاکو کا نام محمد شہزاد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں