مبینہ پولیس مقابلے ،2ڈاکوہلاک،2زخمی حالت میں گرفتار

مبینہ پولیس مقابلے ،2ڈاکوہلاک،2زخمی حالت میں گرفتار

قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا)شہراورگردو نواح میں 2مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلوں میں2 ڈاکو ہلاک، 2کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

،پولیس نے لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا،6 ڈاکو فرار ہوگئے ، کوٹرادھاکشن پولیس زیر حراست ڈاکوؤں اسد اور مظہر کولے جاکر مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرکے واپس آ رہی تھی کہ گھنیکے کے قریب 4ملزموں نے حملہ کرکے زیرحراست ڈاکوؤں کوچھڑالیا اورانہیں فصلوں میں لے جاکر پولیس وین پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ رکی تو زیر حراست دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے ہوئے تھے جو ساتھیوں کی گولیوں کانشانہ بن گئے ،حملہ آور فرار ہو گئے ، شہزاد نامی شہری نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی کہ 4ڈاکو 15 ہزار سے زائدنقدی چھین کر فرار ہوگئے ہیں،تھانہ بی ڈویژن پولیس نے موچی پورہ کے قریب ناکہ بندی کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، 2 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ،ملزموں سے نقدی اور پستول برآمد کرلیا گیا، زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں