4سالہ بچہ کارمیں کھیلتے دم گھٹنے سے جاں بحق

4سالہ بچہ کارمیں کھیلتے  دم گھٹنے سے جاں بحق

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار) محلہ احمدپورہ ریلوے لائن کی آبادی میں 4 سالہ بچہ گھرسے باہر کھڑی کار میں کھیلتا ہوئے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔

، متوفی علاقہ کے معروف میسن غلام مصطفی کا پوتا تھا،بتایا گیا ہے کہ چار سالہ بچہ حسن دوپہر کے وقت اپنے گھر کے باہر کھڑی کار کے اندر بیٹھ کر کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس نے گاڑی کا دروزاہ بند کر لیا، دروازہ نہ کھلنے پرسخت گرمی اور حبس کے باعث دم گھٹنے سے وہ گاڑی کے اندر ہی بے ہوش ہو کر چل بسا، پولیس نے اتفاقیہ حادثہ قرار دے کر لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں