ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کرنے پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چکنمبر 38ج ب میں اسد نامی شہری کو مسلح ڈاکووّں کی جانب سے گن پوائنٹ پر نقدی موبائل اور دیگر سامان سے محروم کردیا جبکہ مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیاگیا۔زخمی اسد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں