پیسوں کے لین دین پر خاتون کو تشدد کرکے نیم برہنہ کردیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیسوں کے لین دین پر خاتون کو تشدد کرکے نیم برہنہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے۔۔۔
علاقہ میں ملزم اشفاق زبردستی رانی نامی خاتون کے گھر میں داخل ہوا اور پیسوں کا مطالبہ کرنے لگا اس دوران تلخ کلامی پر ملزم نے خاتون کو قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے لگا جس دوران وہ کپڑے پھٹنے سے مبینہ طور پر نیم برہنہ ہوگئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔