دھوکہ دہی اور فراڈ کی وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

دھوکہ دہی اور فراڈ کی وارداتوں  میں لاکھوں لوٹ لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں ریلوے روڈ کے رہائشی سہیل احمد سے شاہد اور محمد انتظار نے امانتاً لی گئی۔۔۔

گاڑی ساز باز کر کے سوا 37لاکھ روپے میں فروخت کر کے رقم ہڑپ کر لی،جبکہ 101شمالی کے احمد حسن سے افراز علی نے 28لاکھ روپے ،7جنوبی کے خالد محمود سے محمد عتیق نے 3لاکھ روپے کی رقوم جعلسازی کے ذریعے ہتھیا لیں، پولیس نے متاثرین کی اطلاع پر مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں