پیرمحل:چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم

پیرمحل:چوری کی وارداتوں  میں شہری لاکھوں سے محروم

پیرمحل (نمائندہ دنیا )چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسجد بلاک میں محمد رمضان کی ملکیت اتحاد میڈیکل کمپلیس کے تالے توڑکر نامعلوم چور نقدی ساڑھے پانچ لاکھ روپے۔۔۔

شوگر چیک کرنے والی مشین، لیب ٹاپ کمپیوٹر موبائل فون کل مالیت سات لاکھ 19ہزار روپے چوری کرکے لے گئے پولیس نے زیر دفعہ 457/380ت پ مقدمہ درج کرلیا ۔علاوہ ازیں ملت ٹائون کے رہائشی محمد عمران کا ایک لاکھ 60ہزار روپے مالیتی موٹرسائیکل جبکہ چک 57/3ٹکڑا کے رہائشی غلام فرید کے زرعی رقبہ سے سولر انورٹرمالیت ایک لاکھ 60ہزار روپے چوری کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں