گاڑی سے آتش بازی کا سامان برآمد ، 3ملزمان گرفتار

گاڑی سے آتش بازی کا  سامان برآمد ، 3ملزمان گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے گاڑی سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ خانوآنہ کے قریب پولیس نے مشکوک کار کو روکا اور تلاشی کے دوران کار سے 24 کلو سے زائد آتش گیر مادہ اور آتش بازی کا دیگر سامان برآمد ہوگیا، پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر ملزم عدنان، نواز اور وقاص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں