مخالفین کی شہری کے گھر میں گھس کر فائرنگ ،دھمکیاں

مخالفین کی شہری کے گھر میں  گھس کر فائرنگ ،دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) مخالفین نے شہری کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ذوالفقار کالونی میں پرانی۔۔۔

رنجش پر وسیم اپنے دیگر 10 ساتھیوں کے ہمراہ صدیق نامی شہری کے گھر پر حملہ آور ہوگیا اور ملزمان نے زبردستی اندر گھس کر فائرنگ کردی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں