چوبرجی: شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے 2 ملزم گرفتار

چوبرجی: شہریوں سے موبائل  فون چھیننے والے 2 ملزم گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپورٹر) سیف سٹی نے چوبرجی فیروز پور روڈ پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے 2 ملزم گرفتار کر ا دئیے ۔

 سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سرویلنس کرتے ہوئے موبائل سنیچرز ڈھونڈ نکالے ۔ آفیسر نے سنیچرز کو حلیہ اور روٹس کے ذریعے ٹریس کیا۔موٹر سائیکل سوار دو نوجوان سنیچنگ کرنے سے پہلے اور بعد میں مختلف شاہراہوں پر پھرتے رہے ۔ ٹارگٹ نظر آنے پر سنیچرز شہریوں سے قیمتی موبائل چھین لیتے تھے ۔سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کئے جن پر پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں