پٹرول ڈلوانے کے پیسے مانگنے پردکاندارقتل،ملزم فرار

پٹرول   ڈلوانے کے پیسے مانگنے پردکاندارقتل،ملزم فرار

قصور(نمائندہ دنیا)پٹرول ڈلوانے کے پیسے مانگنے پرموٹرسائیکل سوار2ملزموں نے فائرنگ کرکے دکاندار کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے۔۔

پولیس تھانہ صدر کے علاقہ نیکے میں 60سالہ مقصود اپنی دُکان پر موجود تھا کہ آنے والے دو موٹرسائیکل سواروں نے موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوایا، پیسے مانگنے پر اُنہوں نے فائر مارکر اُسے شدید زخمی کردیا اورفرارہوگئے ، جسے بلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا ،وہاں سے تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیاگیا، جو راستہ میں ہی دم توڑ گیا،پولیس فرارملزموں کی تلاش کررہی ہے ۔رتنے والا کارہائشی زمان آرائیں سوداسلف لینے کے لیے ویرم روڈ کھڈیاں کے نزدیک جارہاتھا کہ ڈاکوؤں نے رُکنے کا اشارہ کیا، نہ رُکنے پر ڈاکوؤں نے فائر مارکر اُسے زخمی کردیا، ریسکیو 1122کی ٹیم نے اُسے رورل ہیلتھ سنٹر کھڈیاں منتقل کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں