قصور:مبینہ پولیس مقابلہ،1 ڈاکوہلاک، زخمی ساتھی گرفتار

قصور:مبینہ پولیس مقابلہ،1 ڈاکوہلاک، زخمی ساتھی گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا) شہرکے نواح بھٹی ہسپتال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ،ساتھی کو شدید زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔۔

 تفصیل کے مطابق پولیس ترجمان کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے بھٹی ہسپتال بائی پاس کے نزدیک سے ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش کی، اطلاع ملنے پر ایگل سکواڈ اور تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو عدیل عرف عدیلو موقع پرچل بسا، جبکہ اُس کے ساتھی ندیم عرف دیمی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا، پولیس تھانہ صدر نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہیں، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں