بچیانہ:چوروں نے چوکیدار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

بچیانہ:چوروں نے چوکیدار  کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

بچیانہ(نمائندہ دنیا )مسلح چوروں نے ٹھیکری پہرے پر موجود چوکیدار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لُنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر144گ ب میں گذشتہ رات ٹھیکری پہرہ کے دوران سمیع اﷲ بلوچ گاؤں میں چوکیدارہ کررہا تھا کہ رات 12بجے کے قریب دونامعلوم موٹر سائیکل سوار چوروں نے گاؤں میں داخل ہوکر واردات کی کوشش کی تو چوکیدار سمیع اﷲنے بروقت پہنچ کرواردات ناکام بنا دی جس پر ملزمان نے چوکیدار کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ،جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیاجہاں سے اُسے نازک حالت کے پیش نظر فیصل آبادریفر کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں