کوٹ لکھپت:ٹرین کی ٹکر سے 35 سالہ شہری جاں بحق

کوٹ لکھپت:ٹرین کی ٹکر سے 35 سالہ شہری جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹرین کی ٹکر سے شہری جاں بحق جبکہ مختلف مقامات سے 3 لاشیں برآمد ہو گئیں۔

 ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق کوٹ لکھپت ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 35 سالہ نامعلوم شہری جاں بحق ہوگیا ۔شیرا کوٹ کے علاقہ سے 70 سالہ بزرگ شہری کی لاش ملی۔ لیاقت آباد پیکو روڈ پر نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔ گلشن اقبال کریم بلاک مارکیٹ کے قریب 23 سالہ نوجوان کی لاش ملی جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی جو اوکاڑہ کا رہائشی تھا۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں