سابقہ رنجش ، شہری گھر سے اغوا ، قیمتی سامان بھی چوری

سابقہ رنجش ، شہری گھر سے اغوا ، قیمتی سامان بھی چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو گھر سے اغوا کرنے کے ساتھ نقدی، زیورات، پراپرٹی دستاویزات اور ۔

دیگر سامان بھی چوری کر لیا گیا۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے مدینہ آباد میں نمرہ ندیم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے اس کے خاوند کو مبینہ طور پر گھر سے اغوا کر لیا گیا اور اس دوران گھر سے نقدی، زیورات، پراپرٹی دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان بھی چوری کر لیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے لیکن ملز موں کی گرفتاری تاحال یقینی نہ بن سکی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں