ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
لا ہو ر(کر ائم رپورٹر)شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے دوران پٹرولنگ ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
انچارج چوکی بیگم کوٹ سہیل لیاقت نے کہا کہ ملزم پابندی کے باوجود سر عام فائرنگ کر رہا تھا،ملزم حسنین کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ۔