ڈکیتی کی واردات کے دوران شادی شدہ خاتون سے زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی واردات کے دوران شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سمانہ کے رہائشی افضل نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران دو نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر گھر میں داخل ہوگئے اور اس کی اہلیہ کو قابو کر کے نقدی، زیورات، موبائل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔ جبکہ اس دوران اس کی اہلیہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔