مقدس کتاب کی مبینہ بے حرمتی ، خاتون کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مقدس کتاب کی مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 79 ج ب میں طاہر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے پولیس کو بتایا کہ خاتون کی جانب سے مبینہ طور پر مقدس کتاب کی بے حرمتی کی گئی۔ جس سے مذہبی انتشار پھیلنے کا بھی خدشہ تھا۔ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کر دی گئی ۔