ایلیٹ فورس کا جوان دوران تربیت دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ایلیٹ فورس کا جوان دوران تربیت  دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایلیٹ فورس کا جوان ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ایلیٹ فورس حکام کے مطابق کانسٹیبل غلام ربانی جوانوں کے ساتھ پی ٹی کر رہا تھا اس دوران اس کا بلڈ پریشر لو ہوگیا اور دل کا دورہ پڑگیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی، غلام ربانی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا ،پولیس نے متوفی کی لاش ایدھی ایمبولیس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں