زرعی اراضی سے ٹیوب ویل کا سامان چوری

زرعی اراضی سے ٹیوب ویل  کا سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی سے ٹیوب ویل کا سامان چوری کر لیا گیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے۔

 چک نمبر 4ج ب کے رہائشی ابوذر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی زرعی اراضی سے رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے 70ہزار روپے سے زائد مالیت کا ٹیوب ویل کا سامان اور قیمتی اشیاء چوری کر لی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں